۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حضور دسته های عزاداری شهادت مولا علی(ع) در حرم حضرت ابوالفضل العباس (ع)

حوزہ/ ایران اور عراق سمیت آج دنیا بھر میں یوم شہادت امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام منایا جارہا ہے جبکہ گزشتہ رات دوسری شب قدر کے اعمال بجا لائے گئے اور پورے ایران کی فضا دعاؤں اور مناجات کی صداؤں سے گونجتی رہی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اکیس رمضان کی شب طبی ہدایات کے مطابق سماجی فاصلوں کا خیال رکھتے ہوئے، ملک میں شب قدر کے اعمال بجائے لائے گئے اور سحری کے وقت تک ملک کی فضا دعا و مناجات اور مولائے متقیان حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت کی یاد میں نوحہ و ماتم سے گونجتی رہی۔

دنیا بھر میں یوم شہادت امام علی (ع) کا غم اور  اعمال شب قدر

مشہد مقدس میں بارگاہ حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام، قم المقدسہ میں روضہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا، تہران میں حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی اور شیراز میں حضرت احمد ابن موسی شاہ چراغ کے روضوں میں کے کھلے صحنوں میں اعمال شب قدر اور عزاداری کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد کیے۔ اس موقع پر کورونا پروٹوکول اور سماجی فاصلے کا پورا خیال رکھا گیا اور عبادت گزاروں اور عزاداروں کو تمام تر سہولتیں مہیا کی گئیں۔

دنیا بھر میں یوم شہادت امام علی (ع) کا غم اور  اعمال شب قدر

ایران کی وزارت صحت نے اعمال شب قدر اور عزاداری کے انعقاد کے لیے خصوصی پروٹوکول جاری کیا تھا اور کھلے مقامات پر عبادت اور مجالس کی اجازت دی تھی۔  حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر منگل کو ایران اسلامی سوگوار و عزادار ہے اور ملک بھر کی مسجدوں اور امام بارگاہوں نیز سڑکوں کو شاہراہوں پر سیاہ پرچم اور بینر نصب کیے گئے ہیں۔

دنیا بھر میں یوم شہادت امام علی (ع) کا غم اور  اعمال شب قدر

نجف اشرف میں مولائے متقیان حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے روضہ اطہر میں بھی بڑی تعداد میں زائرین اور عزدار جمع ہیں اور آپ کی یاد میں اشک غم بہا رہے ہیں۔

کربلائے معلی اور کاظمین کے مقدس روضوں میں بھی کورونا پروٹوکول کے مطابق مجالس عزا منعقد کی جارہی ہیں جن میں بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی زائرین شریک ہیں۔

پاکستان اور ہندوستان سے بھی شب قدر کے اعمال بجا لانے اور مولائے کائنات کے یوم شہادت   کے موقع مجالس کے انعقاد خبریں موصول ہوئی ہیں۔ بعض شہروں میں سرکاری سطح پر جاری کی جانب والی طبی ہدایات کے مطابق جلوس ھائے عزا بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

دنیا بھر میں یوم شہادت امام علی (ع) کا غم اور  اعمال شب قدر

واضح رہے کہ سن  چالیس ہجری کو انیسویں رمضان کی صبح مسجد کوفہ میں ایک شقی القلب شخص ابن ملجم نے، کائنات کی سب سے زیادہ رحیم اور کریم ہستی، حضرت علی کے سر مبارک پر ایسی حالت میں ضرب لگائی جب آپ سجدے میں تھے اور اکیسویں رمضان مبارک کو آپ کی شہادت واقع ہوئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .